ابنا: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں نامعلوم شدت پسندوں نے آج ہفتے کے روز ایک گورنمنٹ ہائی سکول کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں سکول کا چوکیدار زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ ضلع ہنگو کے علاقے توراوڑی میں پیش آیا جہاں پر پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شدت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد اسکول کے تین کمروں میں نصب کر رکھا تھا۔ زخمی ہونے والے چوکیدار کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اب اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔ دھماکے نتیجے میں سکول کی تینوں کلاسوں کے کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقےکو گھیرے میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔ ابھی تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 فروری 2014 - 20:30
News ID: 506154
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں نامعلوم شدت پسندوں نے آج ہفتے کے روز ایک گورنمنٹ ہائی سکول کو دھماکے سے اڑا دیا۔